ملتان، 4اکتوبر(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انسداد سموگ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے سرگرم،شہر میں ویسٹ کو آگ لگانے
والوں کے خلاف کارروائی کے لئے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے ۔
آفیسرز کالونی میں واقع نجی سکول کے سوئیپرز ویسٹ کو آگ لگاتے ہوئے دھر لئے گئے، کمپنی کو آفیسرز کالونی میں کچرے کو آگ لگانے کی شکایت موصول ہوئی تھی، کمپنی نے ملوث عناصر تک پہنچنے کے لئے علاقے کی مکمل مانیٹرنگ کی۔
آپریشنل سٹاف نے ویسٹ کو آگ لگانے کی مکمل ویڈیو حاصل کر لی اور ویسٹ کو آگ لگانے والے نجی سکول کے ملازمین نکلے۔کمپنی کے انچارج انفورسمنٹ ونگ فہمیم خان لودھی نے سکول انتظامیہ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا اورکچرے کو آئندہ آگ لگانے کی صورت میں انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت کارروائی کی وارننگ بھی دے دی گئی۔











