وزیر اعظم عمران خان لٹیروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں  گے؛ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک

122

 ملتان ،04 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے  کہا ہے   کہ اپوزیشن کا اتحاد چوری کا مال بچانے کی ناکام کوشش ہے ، حکومت کسی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔انہوں  نے  کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان لٹیروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں  گے۔

مغدوم رشید میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے  ہوئے  ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  پاکستان تحریک  انصاف  کی حکومت کرپشن کے خاتمے کے وعدے پر قائم ہے ۔ انہوں نے  کہا   کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرکے وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار نے وسیب کی عوام سے پارٹی وعدہ نبھا دیا ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ علیحدہ صوبے کی پہلی منزل ہے اور اب جنوبی پنجاب کا علیحدہ بجٹ بنے گا اور ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

وزیرتوانائی پنجاب اختر ملک نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کا مشن لیکر سیاست میں آیا ہوں،سیاست میں میرا کوئی فرنٹ،لیفٹ اور رائٹ مین نہیں ہے اور میرا حلقے کی عوام سے براہ راست رابطہ اور تعلق ہے۔انہوں نے   کہا کہ دیانتداری سے عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے کہ عوام نے ہر الیکشن میں مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔