ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کیجانب   سے  عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی آپریشن جاری

92

ملتان 29اکتوبر(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کیجانب   سے  عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی آپریشن جاری و ساری ہے ۔ گرینڈ صفائی آپریشن  کے تحت گلیوں،محلوں اور شاہراہوں  کی صفائی  کی  جا  رہی  ہے  اور عاشقان رسول ﷺ گلیوں، سڑکوں اور مارکیٹیں سجانے میں مصروف عمل ہیں۔

کمپنی کی شاہ رکن عالم،بوسن روڈ،ممتازآباد میں بھرپور صفائی  کی جارہی  ہے ، اندرون حسین آگاہی، حرم گیٹ،پاک گیٹ،صرافہ بازار اور سدوسام میں بھی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ   چونگی نمبر14، انصاری چوک اور ڈیرہ اڈا کے علاقے  بھی چمکا دیئے گئے ہیں۔

شہر میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں سے بھی ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے، محافل میلاد کے پیش نظر جامعہ مساجد کے اطراف میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔