ملتان؛ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل، پارک کے پلاٹ کے اطراف میں قائم تجاوزات ختم کر د ئیے  گئے

339

ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ٹمبر مارکیٹ چونگی نمبر 22چوک اور اس سے ملحقہ پارک کے پلاٹ کے اطراف میں قائم تجاوزات ختم کرکے اور ریڑھی بانوں کو ہٹا کر روڈ  کے  اطراف کو کلیئر کروا دیا۔

علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم نے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کی نشاندہی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی نزد حسین چوک میں مسجد کے لئے مختص پلاٹ پر قائم  تجاوزات کو موقع سے ہٹا کر اور جھگی والوں سے قبضہ واگزار کرا لیا ہے۔