ملتان ، 21 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن انجینئر احمد یار خان نے بدھ کو یہاں واٹر ٹیبل ریکارڈنگ ویل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر ڈرلنگ کا فائدہ یہ ہوگا کہ زیر زمین پانی کے لیول کا پتا لگے گا کہ پانی کتنا اوپر جارہا ہے اور کتنا نیچے آرہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آجکل اوور پمپنگ کی وجہ سے بور کی گہرائیاں بڑھ گئی ہیں، زمینداروں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اس کو مونیٹینگ کرنے کے لیے کہ پانی کتنا نیچے جارہا ہے اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے کتنا اوپر آرہا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے یہ سرگرمیاں شروع کی ہیں تاکہ اس کا ڈیٹا لیا جائے، پندرہ دن بعد اور ایک ماہ بعد اور سالانہ کی بنیاد پر اس کو مونیٹینگ کریں گے اور ہماری ایک گائیڈ لائن ہوگی کہ گراونڈ واٹر کو برقرار رکھیں۔ ہم نے 99 فیڈ بور کیا اور اس میں واٹر ٹیبل ریکارڈ نگ ویل آلے سے جانچ پڑتال کی۔











