(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ بارے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کا حکم دیتے ہوئےڈپٹی کمشنرز کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے کیلنڈر بنانے کا ٹاسک دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہمارے نوجوانوں کے طرز زندگی کو متاثر کیا ہے ، جشن بہاراں کو بھرپور طریقے سے منانے بارے پلان بنایا جائے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا اشد ضروری ہے،پنجاب بھر میں کووڈ19 کے پیش نظر نان ٹچ ایبل گیمز کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ ٹچ ایبل گیمز بارے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انٹر ڈویژن مقابلے میں ملتان باسکٹ بال گیم کی میزبانی کرے گا۔
اجلاس میں آرٹس کونسل کو نعت ، ترانوں کے مقابلوں بارے لائحہ عمل کا ٹاسک بھی دیا گیا ۔











