نوشہرہ ورکاں،05 اکتوبر(اے پی پی ):پنجاب میں دہان کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی کاروباری سلسلہ اور روز گار بڑھ جاتا ہے،جبکہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پیدا ہونے والا چاول دنیا بھر میں مقبول ترین ہے ، خصوصا سپر باسمتی چاول پر لذت بھی ہے۔
تحصیل نوشہرہ ورکاں میں دھان اور گندم کی فصلیں سوا لاکھ ایکڑ پر کاشت ہوتیں ہیں اور کٹائی کے مرحلے سے لیکر چاول کی تیاری تک چار ماہ کا عرصہ لگتا ہے،مئی کے مہینہ میں کاشت کی جانے والی چاول کی فصلیں دسمبر تک تجارت کا حصہ رہتی ہیں ۔
حالیہ سیزن میں کاشتکار اور زمیندار منافع بخش سیزن سے گزر رہا ہے اور دہان کی فی ایکڑ پیداوار 55 سے ساٹھ من تک ملنے سے خوشحال کسان کا شور عام ہے۔
ورائٹی کے حساب سے سپر فین اور اری 86 کا ریٹ سولہ سے ساڑھے سترہ سو روپیے فی چالیس کلو گرام ہے، نوشہرہ ورکاں میں تیس سے زائد رائس ملوں پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدور مصروف حصول روزگار ہیں۔











