ڈی پی او مظفرگڑھ گردوں کے  عارضہ میں مبتلا ڈرائیور کنسٹیبل کی عیادت کیلئے  انکے گھر پہنچ گئے

1041

مظفرگڑھ،03 اکتوبر (اے پی پی ): ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال گردوں کے عارضہ میں مبتلا ڈرائیور کنسٹیبل آصف سلیم کی عیادت کیلئے انکے  گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے  نقد رقم اور پھولوں کا گلدستہ  پیش کیا اور صحتیابی تک تبادلہ اپنے ساتھ کردیا جبکہ ہسپتال آنے جانے کیلئے سرکاری گاڑی بھی تعینات کردی۔

ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ آصف سلیم   پولیس فورس   کا ہی حصہ ہے، ویلفیئر بھی ہماری زمہ داری ہے اور بھرپور انداز میں اپنا فرض نبھائیں گے، ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،  آئی جی صاحب پنجاب، ایڈیشنل آئی جی صاحب ساؤتھ پنجاب، ڈی آئی جی صاحب ڈیرہ غازیخان کی بھی یہی ہدایات ہیں کہ  پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر عملی اقدامات کیئے جائیں گے۔

اس موقع پر   اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار حسین  نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈائیلاسز سنٹر سے فری آف کاسٹ ڈائلسز کیلئے نگہداشت کریگا جسے  روزانہ کی بنیاد پر صحت کے حوالے سے اپڈیٹ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔