ملتان ، 26 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کی اپنی مادر علمی سائنس کالج میں آمد ، کمشنر کا سائنس کالج آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا۔
کمشنر جاوید اختر محمود کے اعزاز میں سائنس کالج میں تقریب منعقد ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ جدید دود کی ضروریات کے پیش نظر اپنا تعلیمی معیار بلند کرنا ہوگا،طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا ہوگا اور کہا کہ نئی نسل وطن عزیز کے درخشاں مستقبل کی امید ہے جبکہ مشکلات دنیا کے ہر سسٹم کا حصہ ہیں،ان سے نبردآزما ہونا بہادری ہے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ قدرت زندگی میں ہر انسان کو آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر سائنس کالج میں بی ایس بلاک کی تعمیر جاری ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے گرین کلین پنجاب وژن پر کام کر رہے ۔کمشنر ملتان نے کہا کہ طلبا و طالبات کا شجرکاری مہم کی کامیابی میں کردار اہم ہے۔
تقریب میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔











