ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی ہدایت پر سیرت النبی کانفرنس منعقد کی گئی ، سیرت النبی کانفرنس میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی کانفرنس میں فرانس کے غیر ذمہدارانہ رویہ کی بھرپور مذمت کی گئی۔ علماء کرام نے نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہﷺ پر روشنی ڈالی۔
ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر زمان قیصرانی ، ڈائیریکٹر آرٹس کونسل چوہدری طاہر محمود ، علامہ خالد محمود ندیم،علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،عبد الحنان حیدری سمیت مولونا انوار الحق مجاہد بھی شریک ہوئے اور دعا کی گئی ۔











