گھوٹکی ؛ پولیس مقابلے کے دوران مغوی 16 سالہ لڑکی   بازیاب ،دو اغوا کار گرفتار

260

گھوٹکی ، 27 اکتوبر  (اے پی پی ):گھوٹکی کے شہر اوباڑو  کے کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مغوی 16 سالہ لڑکی  کو بازیاب کرالیا، کارروائی   کے   دوران   دو اغوا کار گرفتار ہوئے ۔

تھانہ رونتی کی حدود کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران شیبا ڈہر نامی لڑکی  کو بازیاب کرالیا، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کے مطابق مغوی لڑکی  کی منتقلی کے اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اسی دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور مقابلے کے دوران مغوی خاتون کو بازیاب کرانے کے ساتھ دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کر کہ اسلحہ سمیت مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔

 پولیس کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو بیس روز قبل گاؤں  محمد پور  سے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ گرفتار ملزمان پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔