ہر ی پور؛ جشن عید میلادالنبی  ﷺ پر تحصیل غازی میں  مرکزی میلاد کمیٹی ہملٹ غازی کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس برآمد

97

ہر ی پور ،30 اکتوبر  ( اے پی پی ):ضلع بھر  میں  جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان طریقے و مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تحصیل غازی میں  مرکزی میلاد کمیٹی ہملٹ غازی کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس برآمد ہوا ہے۔ متاثرین تربیلا ڈیم کی بستی ہملٹ غازی کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھوں میں سبز پرچم و بینز اٹھا رکھے تھے۔ہر طرف سے دور وسلام و سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھی۔ علماء کرام نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی۔جلوس مختلف سیکٹروں سے ہوتا ہوا جامع مسجد صوبڑا سیکٹر پر احتتام پذیر ہوا۔ علماء کرام نے جلوس کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر غازی  محمد شوجعین وسٹرو نے بھی جلوس میں  شرکت کی ہے   ۔