دو روزہ سائیکلنگ کورس شروع، ملک بھر سے 25 کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

233

اسلام آباد ،30 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ سائیکلنگ کورس پاکستان سپورٹس بورڈ میں شروع ہوگیا۔ کورس کا افتتاح   پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کیا۔

 کورس میں ملک بھر سے 25 کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ یکم نومبر  کو اسلام آباد سے مری تک سائیکلنگ ریس ہوگی۔

عالمی کوالیفائڈ کوچ ہارون جرنل، شرکاء کو سائیکلنگ کے کھیل کے نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔