وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورہ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے

0
104

اسلام آباد،19نومبر  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ کابل ایئرپورٹ پر   وزیر اعظم عمرا ن خان اور ان کے وفد کا استقبال  افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمر اور افغان صدر کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان محمد عمر دائودزئی اور سینئر حکام نے کیا۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور سینئر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں