چنیوٹ ،19 نومبر(اے پی پی):شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم ویک کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان شان مصطفی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کی ۔ریلی میونسپل کارپوریشن چوک سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء نے درودو سلام کا ورد کیا،اس موقع پر نعتیں بھی پڑھی گئیں،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت وشان بیان کرنے کے لئے ویک منایا جارہا ہے جس میں تمام محکمے،ادارے اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں اور رحمت عالم ویک مناکر دنیا کو باور کرادیں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم محسن انسانیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم کی شان بیان کرنا انسان کے لئے سعادت ہے، ناموس رسالت پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے، کفار کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہاکہ حضرت محمد کے اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،حکومت پنجاب نے ہفتہ شان مصطفی منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس بھی شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے پروگرام منعقد کروا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جن کی شان بیان کررہے ہیں وہ انسان کے بس کی بات ہی نہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ سرکار دو عالم کی امت ہیں اور ہمارا دین اسلام ہے جو امن کا دین اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے رحمت ہیں۔ علماء کروام اور تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم تمام جہاں اور پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم;248; کی ذات اقدس سے محبت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا حصہ اور وہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے کہ آقائے دو جہاں سرکار مدینہ حضرت محمد;248;کی ذات مبارکہ کے بارے میں کوئی گستاخی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نبی رحمت;248; کی ذات بابرکات کو مالک کائنات نے سب جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ہر کمزور کا سہارا اور امید ہیں۔انکے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت علی تھہیم، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں عرفان الحق پوری، تاجر رہنما شیخ ندیم، مولانا ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا غلام مصطفی، مولانا خواجہ معین الدین، قاری ایوب چنیوٹی، حاجی رضا شاہ و دیگر علمائے کرام، سی ای او ایجوکیشن ظفرریحان، سول ڈیفنس چوہدری محمدصدیق، ممبران امن کمیٹی،تاجر برادری، اساتذہ، طالب علم،وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک تھے۔