احمدپورشرقیہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح،  7لاکھ17ہزار694بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

155

احمدپورشرقیہ،30نومبر(اے پی پی):پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم نے بہاو ل وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

 پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم نے کہا کہ والدین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رہنے کے لئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچے جسمانی معذوری سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ارکان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ سہ روزہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں آج سے شروع ہو گی جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ضلع بھر میں 717694پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ مہم کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو 3اور 4دسمبر 2020ء کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران 1464موبائل ٹیمیں، 167فکسڈ ٹیمیں اور 133ٹرانزٹ ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عذمان چوہدری، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب ملک، سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال، فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ محمد ذاکر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفقت علی تبسم  نے کہا  ہے کہ سہ روزہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں 30نومبر سے شروع ہو گی جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ضلع بھر میں 717694پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ مہم کے دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو 3اور 4دسمبر 2020ء کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پولیو مہم کے دوران 1464موبائل ٹیمیں، 167فکسڈ ٹیمیں اور 133ٹرانزٹ ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔