راولپنڈی،11نومبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی صورتحال بشمول افغان مفاہمتی عمل، پاک ایران سرحدی انتظام وسرحدی مارکیٹس کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک ایران تعلقات بڑھنے سے علاقائی سلامتی اور استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے علاقائی استحکام خصوصا افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔











