پشین، 23 نومبر (اے پی پی ): پشین میں بم ڈسپوزل حکام نے موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا پشین بندخوشدل خان روڈ پر ہمدرد فلور مل کے قریب مشکوک موٹرسائیکل کھڑی تھی۔ اطلاع پر پولیس نے روڈ کو خالی کرادیا۔ کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جہنوں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب 6سے 7 کلو وزنی بم کو برآمدکر کے ناکارہ بنادیا۔











