بوریولا، 23 نومبر ( اےپی پی): حکومت کی ہدائیت پر میونسپل کارپوریشن کی 1000 سے زائد سرکاری دوکانوں کی کرایہ داری نظام کے تحت نیلامی کا عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر کی نگرانی میں نیلام کمیٹی نے جناح ہال میں مزید 53 دوکانوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا نیلامی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا موجودہ نیلامی سے دوکانوں کے سابقہ کرایہ سے 1000 گنا زائد کرایہ پر دوکانیں نیلام کردی گئیں۔ نیلامی کے عمل میں پرانے کرایہ داروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔











