جیکب آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،کئی ہوٹل، دوکانیں، کیبن، موٹر شوروم مسمار

88

جیکب آباد،11نومبر(اے پی پی):  تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر ارباب علی شاہ،تحصیلدار دیدار علی کنرانی کی سربراہی میں شہر بھرمیں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے پولیس کی نفری اور ہیوی مشینری کے ساتھ پرانے بس اسٹینڈ پرکئی سالوں سے قبضہ مافیہ کی جانب سے کیے گئے تجاوازت کو ہٹایا۔آپریشن کے ذریعے ہٹائے جانے والے تجاوزات میں کئی ہوٹل،دوکانیں،کیبن اور موٹر شوروم شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ارباب علی شاہ،تحصیلدار دیدار علی کنرانی نے کہا کے کئی سالوں سےپرانے بس اسٹینڈ پر سرکاری املاک پر  قبضہ کیا گیا تھا جن کو آج فوری طور پر ہٹایا گیا ہے، کسی کو بھی سرکاری املاک پر قابض نہیں ہونے دیا جائے گا، تجاوزات خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے  گا۔