سکھر،10نومبر(اے پی پی ) :فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں ناموس رسالتﷺ پر ناپاک حملے کے خلاف بھرچونڈی شریف ،جامعتہ العین کے زیر اہتمام محمدبن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک تحفظ ناموس ﷺ ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاءریلی نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت حافظ عبدالشکور ،حافظ اربیلو ،مفتی محمدچمن قادری،علامہ مشتاق پتافی و دیگر کرررہے تھے ۔
اس موقع پرمذکورہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت اور انہیں سرکاری عمارتوں پر لہرانے کا اقدام ایک اشتعال انگیز اور قابل مذمت عمل ہے ، نبی اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور اشتعال انگیزی کا سبب بنی ہے بلکہ دنیا بھر کے امن پسند افراد کے احساسات بھی مجروع ہوئے ہیں مذکورہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ مغرب اس وقت اسلامو فوبیا کا شکار ہوچکا ہے اور اسلام دشمن قوتیں آزادی اظہار کے نام پر دہرا معیار رکھتی ہیں۔











