چنیوٹ ، 12 نومبر (اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او سٹی محمد افضل ایس آئی اور اے ایس آئی نصراللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کی۔
عامری گینگ کے گرفتار ملزمان میں عامر عرف عامری، الطاف،فیصل اور آصف شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون،غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان روڈ ڈکیتی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ،جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔











