عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں؛ وفاقی وزیر اسد عمر کی  پریس کانفرنس

186

گھوٹکی،27 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر اسد عمر نے   کہا  ہے کہ عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عمران خان کی حکمت عملی پر اپریل میں یہی جماعتیں لاک ڈائون کے خلاف تھی اور اب جلسے کرنے پر بضد ہیں۔

 اوباڑو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شمیم فردوس نقوی کی عوامی ہاؤس پر شہریار خان شر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم سندھ کی عوام کی فلاح و بہتری کیلئے سندھ حکومت کیساتھ   مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے اوپر زرداری کی حکمرانی ہے جو وہ کہتے رہیں گے وہی کریں گے یہ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، عمران خان غلط کام کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گا

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر یہاں پہنچا ہوں، گھوٹکی ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وسائل کے باوجود گھوٹکی کی عوام محروم ہیں اور یہاں فرٹیلائزر ادارے ہیں پھر بھی چالیس سالوں میں ٹیکنیکل ادارے نہیں بنائے گئے ہیں  سندھ کے نام پر ووٹ لینے والوں نے سندھ کے لے کچھ نہیں کیا۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں پر نادرا دفتر نہیں ہے جس کے لے نادرا چئیرمین سے بات کی ہے اور جلد اوباڑو میں نادرا کے دفتر کا قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا اوباڑو کے لے یونیورسٹی اور دیگر بڑے پیکیج کی فراہمی کے لئے عمران خان کی ہدایت پر سب سے پہلے اوباڑو پہنچا ہوں اور بہت جلد ان منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔