میرپورخاص؛ بار کونسل کا الیکشن جیتنے کے بعد ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپر اور نند کمار گوکلانی کے اعزاز میں  استقبالیہ  تقریب

278

میرپورخاص، 30 نومبر  (اے پی پی ):سندھ بار کونسل کا الیکشن جیتنے کے بعد ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص میں اراکین سندھ بار کونسل  ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپر اور ایم پی اے  ایڈوکیٹ نند کمار گوکلانی کے اعزاز میں  وکلاء کی جانب سے استقبالیہ  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع سانگھڑ کے  سابق ایم پی اے  سعید نظامانی بھی موجود تھے، وکلاء نے نو منتخب اراکین سندھ بار کونسل کو  پھولوں  کے ہار پہنا کرخوشی کا اظہار کیا۔