میرپورخاص،11 نومبر (اے پی پی) : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپوخاص رینج ذولفقار لاڑک کی ہدایت پر اور ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے سخت احکامات کے بعد میرپورخاص ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کی گئی، جس دوران فینسی نمبر پلیٹس، گرین نمبر پلیٹ، پرائیویٹ نمبر، بلو لائٹ اور بلیک پیپرز کو چیک کیا گیا۔
دورانِ مہم 23 مختلف گاڑیاں کو چالان جبکہ 13300 پر جرمانہ عائد کئے گئے۔
مہم کے دوران میرواہ روڈ، حیدرآباد روڈ پر لوگوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔











