وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس منعقد

275

کوئٹہ 11 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور کا جائزہ لیا گیا_ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے اجلاس کو مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل مسائل اور ان کے حل پر عملدرآمد اور1991 کے پانی معاہدہ، محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے عمودی پروگرام،ایل این جی کی درآمد اور این سی ایچ ڈی پروجیکٹ توانائی کے متبادل ذرائع سے متعلق پالیسی 2019 پر بریفنگ دی گئی_اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبہ کا مقدمہ مشترکہ مفادات کونسل میں بہتر انداز میں پیش کریں گےصوبے کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بھرپور موقف اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ عمر خان جمالی،پارلیمانی سیکرٹریز محترمہ بشریٰ رند،دنیش کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر، صوبائی سیکرٹریوں سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔