وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ سے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے لئے چمن پیسنجر ٹرین کا دوبارہ آغاز کردیا گیا

243

کوئٹہ11 نومبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ سے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے لئے چمن پیسنجر ٹرین کا دوبارہ آغازکردیاچمن پیسنجر ٹرین سروس تقریبا 7 ماہ قبل کوروناوائرس کے باعث معطل کی گئی تھی۔ ڈی ایس ریلوے طارق محمود خٹک نے کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین کا افتتاح کیا اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چمن پیسنجر ٹرین 5 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 400 سے زاہد مسافروں کی گنجائش تھی چمن پیسنجر ٹرین کے معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہامگر اب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خصوصی ہدایات ہے کہ بلوچستان کے مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے اور چمن باڈر پر ٹریڈ زون کی تعمیر کے بعد ریلوے لائن کوپاک افغان باڈر تک وسعت دی جائیگی۔