وزیر اعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملاقات، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی

146

اسلام آباد، 30 نومبر (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے  پیر  کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیر اعظم نے برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی،اس بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے اور اس میں برآمدات سے متعلقہ تمام شراکت داروں کی نمائندگی شامل ہوگی۔بورڈ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔