پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے کے لیے پشاور زلمی نے آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کردیا

446

اسلام آباد، 9 نومبر ( اے پی پی): پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) پلے آف مرحلے کے لیے پشاور زلمی نے آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کردیا،ٹیم زلمی کو اب تک کراچی میں جوائن کرنیوالے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں پریکٹس کی۔

زلمی کے کھلاڑیوں میں کارلوس بریتھ ویٹ،  ثاقب محمود، شعیب ملک، یاسر شاہ، راحت علی نے تینوں شعبوں میں پریکٹس کی۔ اس کے علاؤہ قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے زلمی کرکٹرز آج اور کل جبکہ زمبابوے سیریز کھیلنے والے کھلاڑی گیارہ نومبر کو ٹیم جوائن کریں گے۔

 فاسٹ باولر ولجوئین آج رات ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ڈیرن سیمی اور فاف ڈوپلیسی آیندہ چند روز میں ٹیم جوائن کریں گے۔

پشاور زلمی پہلا پریکٹس میچ گیارہ نومبر کو ملتان سلطان اور دوسرا پریکٹس میچ بارہ نومبر کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔