پشین؛انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

130

پشین ،10 نومبر(اے پی پی):انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور پشتونخوامیپ کے رہنماء حاجی اللہ داد ترین کو ان کے آبائی علاقے کلی لوئی علی زئی میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ میں صوبائی اسمبلی رکن نصراللہ زیرے،حاجی اصغرخان ترین ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حمیدخان اچکزئی ، انجمن تاجران بلوچستان صدر رحیم آغا ،انجمن تاجران صدر عبدالرحیم کاکڑ، ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری ، سمیت قبائلی وسیاسی عمائدین کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعدازاں مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا۔