لاہور،12نومبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کورونا پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے ۔
ملک کی موجودہ کورونا صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی کی طرح ذمہ دارانہ رویے سے کورونا کی اس لہر سے بچا جا سکتا ہے،حکومتی اقدامات شہریوں کے تحفظ کے لئے ہیں،مکمل تعاون کریں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کورونا پر موثر کنٹرول کرنے کے لئے کاروباری طبقے کی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر معمول کی سرگرمیاں فوری بحال کر دی جائیں گی۔











