ملتان، یکم نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر انٹی انکروچمنٹ سیل نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ، آپریشن اے سی سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں گزشتہ شب نشتر روڈ،پل موج دریا،ایم ڈی اے چوک میں کیا گیا، رضا آباد،سیوڑھا چوک،نانڈلہ چوک،سیداں والا بائی پاس ،ماڈل ٹاون اور بوسن روڈ پر بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر ایک شہری کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ گرین بیلٹ پر تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آنے پر ایک فوڈ پوائنٹ سیل کر دیا گیا ،تجاوزات کی زد میں آنیوالی تمام عارضی اور پختہ تعمیرات گرا دی گئیں اور تجاوزات کی زد میں آنیوالا سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، قبضے میں لئے گئے سامان میں 50 کرسیاں،10میزیں،36 سٹینڈ سمیت 40 ٹب،15 بالٹیاں، کاونٹرز،سائن بورڈز،سلنڈرز اور درجنوں دیگر اشیاء بھی ضبط کر لی گئیں۔
آپریشن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایم ڈی اے، ،پولیس،ٹریفک وارڈنز اور سول ڈیفنس فورس نے حصہ لیا۔











