مظفرگڑہ ؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،5 فوڈ پوائنٹس سیل،89  کو وارننگ نوٹسز جاری

452

مظفرگڑہ، 03 (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے  کارروائی، کرتے  ہوئے  118 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی  جس  دوران  5 فوڈ پوائنٹس سیل،89 کو وارننگ نوٹسز جاری  کر دیا۔کارروائی کے دوران331 ساشے گٹکا برآمد کرکے گٹکا فروخت کرنے پر مہر اذان ڈرنک کارنر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ  یاسین کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا ہے۔

 کارروائی کے دوران 20 کلوملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردی گئیں ڈی جی خان میں بیکری مصنوعات کی تیار ی میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر کراچی فوڈ فیسٹیول کو سیل کیا گیا ہے  پراسیسنگ ایریا میں تمباکو نوشی،ٹوٹے فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر بیکری یونٹ کو سربمہر کیاگیا ہے۔

 ڈی جی خان میں نوتک ٹک شاپ اورلیہ میں سانول کریانہ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا ہےجبکہ  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا ہے کہ گٹکے کا استعمال معدے میں السر اور جگر کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔