آسیان کالاباغ نے  انتیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا

356

اسلام آباد،6دسمبر  (اے پی پی):آسیان کالاباغ نے اسلام آبادپولو کلب میں کھیلا جانے والا انتیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایک سنسنی خیز فائنل میں آسیان کالا باغ نے  پی اے ایف بلیو کو سات کے مقابلہ میں ساڑھے چار گول سے شکست دی اور ٹائٹل  اپنے نام کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فائنل کے مہمانِ خصوصی ائیر مارشل عامر مسعود ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ)  تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اور  جیتنے والی ٹیم کو  چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ  کی ٹرافی دی۔یہ ٹورنا منٹ 30 نومبر کو شروع ہوا جس میں پی اے ایف وائیٹ، پی اے ایف بلیو، آسیان کالاباغ، ڈومینیٹر اور ائیر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

سفارت کاروں، افواج اور سول اداروں کے اعلٰی عہدیداران کے علاوہ پولو کے شائقین کی بڑی تعداد نے یہ دلچسپ فائنل دیکھا۔ چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985 ء میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ پاک فضائیہ کے اسپورٹس کیلینڈر میں ایک اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔