آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ،تیسرا  کواٹر فائنل شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے جیت  لیا

391

شجاع آباد ،14 دسمبر (اے پی پی ):آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ  کرکٹ ٹورنامنٹ   کے تیسرے کواٹر  فائنل میں شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب کا  مقابلہ جلالپور فائٹر کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے با آسانی 68 رنز سے جیت لیا ۔

شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے 180 کا ہدف دیا جس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں نوید جام 64،فرحان 17 اور قسور بھٹی نے 18 اسکور بنائے جلالپور فائٹر کرکٹ کلب کی جانب کی جانب سے بولنگ کراتے ہوئے شان  2کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور عامر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 دوسری اننگز میں جلالپور فائٹر کرکٹ کلب  نے 112 رنز اسکور کئے جلالپور کی جانب سے زبیر 16 رنز بنائے اور اکمل نے 18 رنز بنائے اور دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکے اس طرح شجاع آباد لائنز نے 68 رنز سے میچ جیت لیا شجاع آباد لائنز کلپ کیجانب  سے نوید جام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سلمان 2 اور فرقان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا عامر آصف امان نے ایک ایک وکٹ لی اور اس طرح میچ کا اختتام ہوگیا۔اے پی پی / شجاع آباد/نورین