جنرل سورس:وی این ایس، اسلام آباد آزاد کشمیر کی حکومت کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی؛صدر سردار مسعود احمد خان اسلام آباد،12دسمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے اور خطہ کشمیر میں امن ، جذبہ خیر سگالی اور آزاد علاقے میں ہونے والی تعمیر و ترقی سے دنیا کو متعارف کروانے کے لئے کشمیر پریمئر لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔ آزاد کشمیر کی حکومت کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی اور کھیلوں کے حوالے سے اس کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد ایک مقامی ہوٹل میں کشمیر پریمئر لیگ کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اظہر محمود ، سابق کوچ چوہدری شہزاد اختر اور کشمیر پریمئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف ملک بھی موجود تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی طرح آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان بھی کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگائورکھتے ہیں اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا جب بھی کسی بین الاقوامی ٹیم سے مقابلہ ہوتا ہے تو وہ اپنی قومی ٹیم کی اسی طرح حمایت کرتے ہیں جس طرح پاکستان کے کسی اور علاقے کے عوام کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر پریمئر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ کشمیر پریمئر لیگ کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر کشمیر کی تہذیب و ثقافت ، کشمیریوں کی امن پسندی اور ان کی پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ صدر سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر یک جان اور دو قالب ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا کیوںکہ کے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور پاکستان کے بغیر کشمیریوں کی کوئی پہچان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل در حقیقت مختلف علاقوں اور خطوں کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دینے اور ان کے اندر عدل و انصاف کی اقدار کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کھیل فیئر پلے کا نام ہے جو عدل کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔ قبل ازیں شرکا تقریب کو کشمیر پریمئر لیگ کے خدو حال بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کشمیر پریمئر لیگ میں باغ سٹالین، کوٹلی پنتھرز، میرپور رائل، رولاکوٹ ہاکس، اور سیز وائیرز اور مظفرآباد ٹائیگرز شامل ہوں گے اور اس کے ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن 2021 میں مظفرآباد میں شروع ہو گا۔ صدر آزاد کشمیر کو کشمیر پریمئر لیگ کا پہلا پیٹرن ان چیف بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اے پی پی /ڈیسک/حامد

110

اسلام آباد،12دسمبر  (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے اور خطہ کشمیر میں امن ، جذبہ خیر سگالی اور آزاد علاقے میں ہونے والی تعمیر و ترقی سے دنیا کو متعارف کروانے کے لئے کشمیر پریمئر لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔ آزاد کشمیر کی حکومت کشمیر پریمئر لیگ کی کامیابی اور کھیلوں کے حوالے سے اس کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد ایک مقامی ہوٹل میں کشمیر پریمئر لیگ کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اظہر محمود ، سابق کوچ چوہدری شہزاد اختر اور کشمیر پریمئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف ملک بھی موجود تھے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی طرح آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان بھی کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگائورکھتے ہیں اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا جب بھی کسی بین الاقوامی ٹیم سے مقابلہ ہوتا ہے تو وہ اپنی قومی ٹیم کی اسی طرح حمایت کرتے ہیں جس طرح پاکستان کے کسی اور علاقے کے عوام کرتے ہیں۔ انہوں  نے  کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر پریمئر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ کشمیر پریمئر لیگ کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر کشمیر کی تہذیب و ثقافت ، کشمیریوں کی امن پسندی اور ان کی پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 صدر سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر یک جان اور دو قالب ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا کیوںکہ کے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور پاکستان کے بغیر کشمیریوں کی کوئی پہچان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل در حقیقت مختلف علاقوں اور خطوں کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دینے اور ان کے اندر عدل و انصاف کی اقدار کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کھیل فیئر پلے کا نام ہے جو عدل کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔

 قبل ازیں شرکا تقریب کو کشمیر پریمئر لیگ کے خدو حال بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کشمیر پریمئر لیگ میں باغ سٹالین، کوٹلی پنتھرز، میرپور رائل، رولاکوٹ ہاکس، اور سیز وائیرز اور مظفرآباد ٹائیگرز شامل ہوں گے اور اس کے ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن 2021 میں مظفرآباد میں شروع ہو گا۔ صدر آزاد کشمیر کو کشمیر پریمئر لیگ کا پہلا پیٹرن ان چیف بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔