جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 14 سال بعد پاکستان کا دورہ، سریز میں دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے

379

اسلام آباد،09 دسمبر (اے پی پی ):جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کی غرض سے 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔دوطرفہ سیریز میں شامل 2  ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد کی گئی ہے ۔ سریز میں دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے،تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہوں گے

پاکستان  کرکٹ   بورڈ کے  ڈائریکٹر    انٹرنیشنل  کرکٹ ذاکر خان   نے جنوبی افریقہ کرکٹ  ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے  سے  اپنے  ویڈیو  پیغام  میں کہا  کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ چار فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم  میں11، 13 اور 14 فروری کو ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کرے گی جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

یاد  رہے کہ سال 2007 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔