خوشاب ؛ کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انعقاد

134

کٹھہ سگھرال ،03 دسمبر (اے پی پی ): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع بھر میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کوسن کر ان کے حل کے لیے ان کے سامنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنا ہے  تاکہ ان کے مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جاسکے اور دور دراز علاقوں میں موجود عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر آ کر حل کرنا ہے۔

ڈی پی او خوشاب نے لوگوں کے مسائل سنے موقع پر احکامات جاری کیے اور شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 کھلی کچہری میں موجود لوگوں نےکھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔