سکھر،03دسمبر(اے پی پی ):بلوچستان کے علاقے سے محبت مارچ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان کا ڈیڑھ سو میٹر قومی پرچم لیکر پیدل نکلنے والا قافلہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پریس کلب پہنچ گیا ۔ حفیظ شیخ ، جواد میرانی و دیگر کی سربراہی میں قافلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاکستان کے ڈیڑھ سو میٹرقومی پرچم کو لہرا یا گیا ۔
شہریوں کی جانب سے پیدل سفر طے کرنے والے بلوچستان کے مکین نوجوانوں افضل خلجی ، گلزار لانگو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔
اس موقع پر پیدل سفر طے کرنے والے نوجوانوں افضل خلجی ، گلزار لانگو و دیگر نے کہا کہ بلوچستان سے اسلام آباد تک پاکستان کا قومی پرچم لیکر پیدل سفر کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو آگاہی دینا ہے کہ یہ پرچم صرف چودہ دنوں کیلئے نہیں بلکہ ہر دن کیلئے لگایا جائے تاکہ دشمن اس سے خوفزدہ رہے ، ہمارا پیغام محبت ہے تاکہ تمام لوگ آپس میں متحد ہو کر وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہوں ۔
انہوں نے سکھر کے شہریوں سمیت مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔











