سکھر: اسٹریٹ کرائم ، چوری اور ڈاکہ زنی کے واقعات بڑھ گئے

89

سکھر ،08 دسمبر( اے پی پی ) سکھرشہر میں اسٹریٹ کرائم ، چوری اور ڈاکہ زنی کے واقعات بڑھ گئے۔نامعلوم چور ملٹری روڈ پر واقع مہران میڈیکل اسٹور کا شٹر توڑ کر لاکھوں روپے نقدی، ادویات اور دیگر قیمتی سامان لیکرفرار ہوگئے۔میڈیکل اسٹور سندیپ کمار کے مطابق ملٹری روڈ شہرکا مصروف ترین علاقہ ہے جہاں چوری کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بدامنی روکنے کے لئے کارروائی کریں۔ بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔