تھرپارکر،02 دسمبر(اے پی پی):وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کہ تحت لوگوں کو پیسے ملنے شروع ہو گئے ہیں تو دوسرے طرف پیسہ وصول کرنے کیلئے ایجنٹس مستحق افراد سے پانچ سو سے ایک ہزار تک کٹوتی کرنے لگے ہیں ۔
جس کے خلاف مستحقین نے سخت احتجاج کیا۔ احتجاج کہ دوران خواتین نے کہا کہ اومنی والے پانچ سو سے ایک ہزار تک کٹوتی کر رہے ہیں، جو نہیں دیتے ان کو بہانہ بنا کر پیسے نہیں دئیے جاتے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ ان کہ خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے ۔











