نارووال :سربراہ ضلعی پولیس نارووال کیپٹن (ر) واحد محمود نے تھانہ رعیہ خاص میں لوگوں کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

95

نارووال،04 دسمبر (اے پی پی): سربراہ ضلعی پولیس نارووال کیپٹن (ر) واحد محمود نے تھانہ رعیہ خاص میں لوگوں کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ڈی ایس پی صدر نارووال اور ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص،ایس ایچ او تھانہ بدوملہی کے علاوہ قصبہ رعیہ خاص کے گردو نواح کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور اپنے مسائل سربراہ ضلعی پولیس کے روبرو پیش کئے، سربراہ ضلعی پولیس نارووال نے موقع پر ہی ان کے حل کے لئے ڈی ایس پی صدر نارووال اور ایس ایچ اوتھانہ رعیہ خاص،بدوملہی کو احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ ضلعی پولیس نارووال نے تھانہ رعیہ خاص میں کھلی کچہری کے دوران کہا، کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم کے مطابق لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو درپیش مسائل جو پولیس کے متعلقہ ہیں کا بروقت حل ہمارا اولین فریضہ ھے، اور اسی سلسلہ میں آج آپکی دہلیز پر آپ کے درمیان ہوں، آج جمعہ کا مبارک دن ھے، لہذا جمعہ کی نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کریں، مگر کورونا SOP کو مد نظر رکھیں۔ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، اور آپس میں مناسب فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، بغیر کسی ہچکچاہٹ اور سفارش میرے پاس آ سکتے ہیں۔جو لو گ دفتر نہ آ سکتے ہوں ان کی سہولت کے لئے وہ ہمارے وٹس ایپ (0305-4915518) اور فیس بک پیج (District  Police Narowal) پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔