ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی  قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت کی

88

اسلام آباد،یکم دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے منگل کو  ملاقات کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔