ہری پور ؛ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

88

ہری پور،01 دسمبر(اے پی پی ): پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات وشراب برآمد کر لی ،منشیات فروش بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی غازی شاہنواز خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے ۔ غازی پولیس نے ایس ایچ او غازی خالد رحمان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی۔

 ڈی ایس پی  نے کہا کہ غازی پولیس نےچارمنشیات فروشوں واصف ولد محمد ریاض،ساجد کامران ولد سمائیل مسیح ،کرنلیں گل ولد سردار گل ،اعتبار گل ولد عجیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ  سے بھاری مقدار میں  چرس،آئس اور شراب برآمد کر لی ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والے رکشہ کو بھی پولیس نے پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس سے قبل بھی انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت متعدد آیف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

ڈی ایس پی شاہنواز خان نے کہا کہ علاقے سے منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا،کسی بھی سیاسی و بااثر افراد کے دباؤ کو ہرگز قبول  نہیں کیا جائے گا ۔