اسلام آباد، 02 دسمبر(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 2020 گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق پاکستان 107 ممالک میں 88 ویں نمبر پر ہے اور یہ بات خوش آئند نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے آن لائن ویبینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت اور بھوک کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہتر آب و ہوا کے لیے ایک ٹیکنالوجی سندھ اور جنوبی پنجاب میں متعارف کرائی ہے تاکہ زراعت کی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔











