یوم  حق خودارادیت پر پاکستان  قونصل  خانے  جدہ  میں   تقریب ، مقبوضہ کشمیر  میں قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی گئی

0
211

جدہ ، 05 جنوری(اے پی پی ): کشمیریوں سے  اظہار  یکجہتی   کیلئے  قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے  زیر اہتمام  کشمیریوں کے   حق خودارادیت کےدن کے  موقع  پر تقریب کا  اہتمام کیا  گیا  ، جس میں پاکستانی اور کشمیری برادری کے ممتاز ممبران نے شرکت کی۔

تقریب میں  صدر مملکت  ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب  سے  قونصل جنرل خالد مجید ، مسعود پوری ، چیئرمین کشمیر کمیٹی جدہ  چودھری خورشید ، چیئرمین بیرون ملک جموں و کشمیر کمیونٹی عامر خورشید رضوی نے خطاب  کیا  اور  اس دن کی اہمیت کو اجاگرکیا ۔

مقررین نے بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر  میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ  بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے  اس بات کی نشاندہی کی کہ حق خودارادیت انکا حق ہے۔ مقررین نے زور دے کر کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ تقریب کے اختتام پر  کشمیریوں کی ان کے جائز حق خودارادیت کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی  گئی ۔