الیکشن 2023 میں عوامی اعتماد کے باعث دوبارہ مضبوط حکومت قائم کرینگے؛وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

62

کرک،26جولائی(اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 2023 الیکشن میں عوامی اعتماد کے باعث دوبارہ مضبوط حکومت قائم کرینگےاور

عمران خان ہی دوبارہ وزیر اعظم ہونگے۔

منگل کو یہاں تقریب سے خطاب میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے میں چار نئے انٹرنیشنل لیول کے ہسپتال بنائیں گے جبکہ 260 ارب سے پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ31 جنوری سے تمام جنوبی اضلاع میں صحت پلس کارڈ کار آمد ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ  ماضی میں گیس رائلٹی کے پیسے لوگوں کے جیبوں میں گئے لیکن اب  کوہاٹ ڈویژن ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے خرچ کئے جائنگے اور گیس انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دو ارب روپے دیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ کرک میں آئل ریفائنری پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلان کیا کہ جولائی سے آئمہ مساجد کو دس ہزار دیے جائینگے ۔