ملتان؛ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے آفس میں اردل روم کا انعقاد

213

ملتان،26 جنوری(اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اردل روم میں پولیس افسران کی سزاؤں پر اپیلوں کی سماعت کی اور اردل روم میں انسپکٹرز سمیت  32 پولیس اہکاروں کی سزاؤں پر حتمی احکامات جاری کئے گئے۔

 کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب اہلکاروں کے  سخت احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وردی کو خدمت کے بجائے طاقت کے غلط استعمال کا ذریعہ بنانے والوں کی فورس میں گنجائش نہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اردل روم سزاؤں کے ساتھ پولیس ملازمین کے جائز مسائل کے حل کا بھی پلیٹ فارم ہے، عوام کی خدمت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہی پولیس کا نصب العین ہونا چاہیے۔

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس  نے متعدد ملازمین کی سزاؤں پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔