اوکاڑہ/کیرئر کونسلنگ اور انٹری ٹیسٹ کی اہمیت کے حوالہ سے اوپن سیمینار کا انعقاد

73

اوکاڑہ۔27جنوری(اے پی پی): طلبا وطالبات کے روشن مستقبل اور دورجدید میں انٹری ٹیسٹ کے تقاضوں میں کیرئر کونسلنگ بہت اہمیت کی حامل ہے جس سے طلباوطالبات کو بہتر مستقبل اور کامیابیوں کے لئے درست سمت کے انتخاب کا پتہ چلتا ہے۔ان خیالات کا اظہار رائے مشتاق رضا ریجنل ڈائریکٹر اسپائر گروپ آف کالجز نے اوکاڑہ کیمپس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں سے   شرکت کرنے والے طلباوطالبات کی رہنمائی کے لئے منعقدہ اوپن کیرئر کونسلنگ سیمینار میں کیا۔  پروفیسرنعمان فیصل، پروفیسرشہزاد اشرف، پروفیسر اسد اللہ افضل اور پروفیسر حفیظ الرحمان نے بھی طلبا و طالبات کو دور جدید میں انٹری ٹیسٹ کی اہمیت سے روشناس کیا۔