باڈر پر باڑ لگانے کے مسئلہ کے حل کیلئے  افغانستان کی حکومت سے دو طرفہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ

77

کوئٹہ۔26جنوری  (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،آئی جی پولیس محمد طاہر رائے ،ڈی آئی جی پولیس محمداظہر اکرام،کمانڈنٹ ایف سی چمن سکائوٹس کرنل محمد راشد ،ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و کمانڈنٹ ایف سی چمن سکاو_¿ٹس نے حکام کو بریفننگ دی۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر باڈ لگانے کا کام جاری ہے۔وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ باڈر پر باڑ لگانے کے مسئلہ کے حل کے لیے قبائلی عمائدین کی خواہشات کے تناظر میں افغانستان کی حکومت سے دو طرفہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریا میں سیٹلمنٹ کے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔میر ضیاءلانگو نے اجلاس میں کہا کہ سیٹلمنٹ کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، بورڈ آف ریونیو کو جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ باڈرکے حوالے سے دیگر مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔تمام مسائل کا حل مشاورت سے تجویز کردہ رپورٹ کی بناءپر حل کیے جا سکیں گے۔